چاغی (نامہ نگار) افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں دو گروہوں میں فائرنگ 15افراد شدید زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی میں افطاری کے ٹائم دو گروہوں میں کھلم کھلا ایک دوسرے کے اوپر اسلحہ سے فائرنگ کرکے 15 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہسپتال کے اندر بھی ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے ایس پی چاغی محمد انور بادینی فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر حالات کو قابو کر لیا زخمی ہونے والے تمام افغان مہاجرین ہیں جن میں احسان اللہ،میر حمزہ، حاجی لعل،محمد ابراہیم، حاجی صورت،آدم خان ،صدام، سردار ولی،قدرت اللہ شامل ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں سرعام اسلحہ کے ساتھ دو گروہوں کی فائرنگ متعلقہ انتظامیہ کے لیئے سوالیہ نشان ہے