برازویلا (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے ایک گاﺅں پر رات گئے حملے میں مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں نے21شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والے ایک مقامی گروپ اور ایک چشم دید گواہ کا کہنا تھا کہ مشرقی ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے ایک گاﺅں پر رات گئے حملے میں مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں نے21شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ ان جنگجوﺅں کا تعلق مبینہ طور پر اتحادی ڈیموکریٹک فورسز ( اے ڈی ایف )سے تھا۔ اے ڈی ایف یوگنڈا کا ایک ملیشیا گروپ ہے جو 1990 کی دہائی سے مشرقی کانگو میں سرگرم ہے۔ یوگنڈا نے اے ڈی ایف کے خلاف مشترکہ آپریشن کے مقصد سے گزشتہ دسمبر 1,000 سے زیادہ فوجی کانگو بھیجے تھے۔