منگچر قومی شاہراہ پر حادثے میں 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی

منگچر (نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے منگچر قومی شاہراہ پر ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔گزشتہ روز منگچر قومی شاہراہ پر ایک کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوافراد زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ مراد جمالی سے منگچر آنے والی 88ماڈل کار منگچر بدرنگ کے ایریا میں بے قابو ہو کرالٹ گئی جس کے باعث کار میں سوار حافظ محمد حسین ولد حاجی مبارک قوم لانگو سکنہ سور جمندزئی منگچر موقع پر جان بحق ہوگئی اور دوافراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post