پلاسٹک کے فضلے کی بڑی مقدار ماحول میں شامل ہورہی ہے جو ماحول کو ا?لودہ کرنے کا سبب بن رہی ہے جس کی وجہ سے انسانی جسم میں خوراک، پانی اور ہوا کی صورت میں یہ پلاسٹک کے ذرات شامل ہوتے ہیں۔تاہم اب نیدرلینڈز کی وریجے یونی ورسٹی کیمحقق پروفیسر ڈِک ویتھاک اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ انسانی خون میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس تحقیق میں محققین نے 22 صحت مند نوجوانوں کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا جس میں سے 17 افراد کے خون میں پلاسٹک کے ننھے ذرات پائے گئے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان پلاسٹک کے ذرات کا انسانی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔تاہم محققین کو اس حوالے سے تشویش ہے کیونکہ مائیکرو پلاسٹک لیبارٹری میں انسانی خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ فضائی آلودگی کے ذرات پہلے ہی جسم میں داخل ہوتے ہیں اور ایک سال میں لاکھوں افراد کی ابتدائی موت کا سبب بنتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق تحقیق میں شامل خون کے ا?دھے نمونوں میں پی ای ٹی پلاسٹک پایا گیا،جو عام طور پر مشروبات کی بوتلوں کو بنانے میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ایک تہائی نمونوں میں پولی اسٹیرین تھا جو کھانے کی اشیا اور دیگر مصنوعات کی پیکنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خون کے نمونوں میں سے ایک چوتھائی میں پولی تھیلین ملا جس سے پلاسٹک کے بیگ بنائے جاتے ہیں۔پروفیسر ڈِک ویتھاک کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق پہلا اشارہ ہے کہ انسانی خون میں پلاسٹک کے ذرات ہیں، یہ ایک اہم پیش رفت کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ یہ پلاسٹک کیذرات ہمارے جسم میں کیا کررہے ہیں؟ کیا یہ جسم میں ہی رہتے ہیں اور کیا یہ بعض اعضائ تک پہنتے ہیں؟ ان سب سوالوں کے جوابات کیلئے ہمیں فوری طور پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں تحقیق کے دائرے کو بڑھانا ہے اور زیادہ سے زیادہ نمونے حاصل کرنے ہیں تاکہ اس میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکے۔
Share this: