پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کراچی میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے علاقے خوست میں طالبان کوعام عوام پر وحشیانہ تشدد کر رہی ہے اورکئی معصوم افغانی گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبان کی اتنی چھوٹی سوچ ہے کہ وہ درخت کے ساتھ لگی پرچی بھی برداشت نہیں کرسکتے تو وہ پورے ملک کا حکومت کیسے چلائیں گے؟
منظور پشتین نے کہا کہ طالبان نے خوست میں افغانی بھائیوں کو گرفتار کیا ہے انہیں فوراً رہا کیا جائے بصورت دیگر اسلام اباد میں سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ٹانک میں گرفتار 150 افغانی بھائیوں کے وکالت کیلئے وکلا کا بندوبست پی ٹی ایم کرے گا۔