کیچ کے علاقے ہیرونک کے قریب مقامی خواتین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کی-
خیال رہے کہ تربت سول سوسائٹی کے کنوینئر گلزار دوست کی قیادت میں دیگر ساتھیوں نے رواں سال 27 فروری کو تربت سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا۔ انکے مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچ نوجوانوں کی گمشدگی روکنے، منشیات کا خاتمہ اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت بلوچستان اور سندھ میں وفاقی اداروں کی طرف سے بلوچوں کی زمینوں پر قبضہ گیری روکنا شامل ہیں –
اس موقع پر خواتین نے انہیں نیک دعائیں دی اور کہا کہ بلوچ فرزندوں کی بازیابی کیلئے گلزار دوست کے اس احتجاج میں تمام قوم کو شامل ہونا چاہیے اور ہر مقام پر انکا استقبال کیا جائے –