بلوچستان کے مرکزی کوئٹہ میں دھماکہ کے باعث کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 25 فروری کو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post