روس مضحکہ خیز جنگ فوری بند کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوٹیرس نے روس کی یوکرین میں جنگ کو ناقابل تسخیرقرار دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوگی۔اب وقت آگیا ہے کہ روس اس مضحکہ خیزجنگ کاخاتمہ کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل نے نیویارک میں عالمی ادارے کے صدر دفاترمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ تیزی سے کہیں نہیں جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ روسی فوج نے دوہفتے سے زیادہ عرصے سے ماریوپول کا محاصرہ کررکھاہے اورمسلسل بم باری کررہی ہے اوراس پرتوپ خانے سے حملے کیے ہیں۔ کس لیے؟ان کا کہنا تھا کہ اگرماریوپول کا سقوط بھی ہوجاتاہے تو یوکرین کوشہر، گلی گلی، گھر گھر فتح نہیں کیا جا سکتا۔یوکرین میں مزید لڑائی کاواحدنتیجہ زیادہ مصائب، زیادہ تباہی اورجہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے،شدید خوف ناک ہوگا۔انتونیوگوٹیرس نے اس رائے کا اظہارکیا کہ اگرچہ لڑائی روکنے کے لیے سفارتی مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں مگر اب مخاصمت ختم کرنے اورسنجیدگی سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ناقابلِ تسخیر ہے۔ جلدیابدیراسے میدان جنگ سے امن کی میزپرمنتقل ہونا پڑے گا اوریہ ناگزیر ہے۔ Share

Post a Comment

Previous Post Next Post