کابل ،نامعلوم افرادنے ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد کو قتل کردیا

کابل:افغانستان کے شمال مغربی صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد نے ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد کو نہایت بے دردی سے تیزدھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کردیا اور ا±ن کے سر تن سے جداکردیئے۔ مقتولین میں میاں بیوی اور تین بچے شامل بتائے جاتے ہیں۔افغان میڈیانے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب صوبہ ہرات کے ضلع انجیل کے علاقہ خواجہ سرمہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو نہایت بے دردی سے کسی تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے ان کے سر تن سے جداکردیئے۔ مقامی حکام اور ہرات کے مرکزی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عارف جلالی کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور ا ن کے تین بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق دلخراش واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم فوری طورپر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو ذبح کرکے قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہیںہوسکیں۔ Share

Post a Comment

Previous Post Next Post