لاہور(نامہ نگار ) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور کی جانب سے خضدار سے مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے شکار قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین و انسانی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حفیظ بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
خواتین و دیگر مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور چارٹس اٹھا رکھے تھے جن میں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف نعرے درج تھے اور حفیظ بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ بھی شریک تھا۔ احتجاج لاہور میں لبرٹری چوک پر کیا گیا جہاں مقررین نے بات کرتے ہوئے حفیظ بلوچ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا اور جبری گمشدگی کے بڑھتے واقعات اور طلباء کی گمشدگی پر شدید تشویک کا اظہار کیا۔
Share this: