خضدار (نامہ نگار ) خضدار زیدی میں کھڑی بائیک سے دوسری موٹرسائیکل ٹکراگئی ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ پیر کی شب خضدار کے نواحی علاقہ زیدی میں محمد ابراہیم ولد قادر بخش قوم غلامانی روڈ کے کنارے اپنی موٹرسائیکل ٹھیک کررہاتھا کہ تیز رفتاری کے ساتھ آنے والی موٹرسائیکل ان سے ٹکراگئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق جب کہ محمد معراج ولد عبدالرحیم لانگو سکنہ زیدی زخمی ہوگیا ۔ جنہیں خضدار ہسپتال پہنچایا گیا ۔ یاد رہے کہ محمد ابراہیم غلامانی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما عبدالوہاب غلامانی اور بی این پی کے رہنما عبدالحمید منصور غلامانی کے چھوٹے بھائی تھے ۔