مقبوضہ بلوچستان جھاؤ سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔ ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں فوجی جارحیت تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے سورگر کے پہاڑی علاقے شش بھینٹی کے رہائشی شاہو ولد حسین کو بگاڑی زیلگ کے مقام سے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ چنال گزی میں سیکورٹی فورسز نے آبادی پر حملہ کرکے تمام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے کئی افراد زخمی ہیں اور ان کی حالت خراب ہیں جنہیں فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے لیکن فورسزلوگوں کوعلاقے سے باہر جانے نہیں دے رہا ہے۔ دوسری جانب علاقے میں فورسز کی جانب سے بلاوجہ لوگوں کو تنگ کرنے سے لوکل گاڑی مالکاں نے احتجاجاً اپنے گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post