کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر شروع،حکومت ہمیں سیکورٹی فراہم کرے

کوئٹہ:مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکر ٹری ارباب لیا قت اور سید ہاشم مو سو ی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ہزارہ بر ادری کی ٹار گٹ کلنگ ایک بار پھر شروع ہونا تشویناک ہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں سیکور ٹی فراہم کرے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہو نے والا واقعہ دردناک ہے، سیکورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے ہمیں سیکو رٹی فراہم کی جائے، انہوں نے کہاکہ ہزارہ کلنگ کا ایک بار پھر شروع ہونا تشویشناک ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی فراہم کر نے میں فیل ہو گئی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اپنے حق کے لئے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ہم شہیدوں کے لواحقین کے سا تھ ہیں، حکومت ایسے واقعات کا نو ٹس لیتے ہوئے ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچائے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post