قلات، تربت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات کے علاقے منگوچر میں قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 27 مارچ بروز ہفتہ تربت کے علاقے گیبن میں فرنٹیئر کور کیمپ کے حفاظتی چوکی کو دستی بم سے نشانہ جس سے دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چوکی کو نقصان پہنچا۔ جبکہ پنجگور کے علاقے گچک، جَوان تاک میں بی ایل اے سرمچاروں کے بچائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے قابض فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ دشمن اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post