بلوچستان: کوئلہ کانوں میں حادثے، چھ مزدور زخمی

بلوچستان کے دو مختلف کوئلہ کانوں میں دھماکوں سے چھ مزدور زخمی ہوگئے ہیں- پہلا واقعہ کوئٹہ ہنہ اوڑک کے نواحی علاقے زرغون غرکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 کانکن سید محمد، محمد سلیم اور جمیل زخمی ہوئے۔ دوسری جانب چمالنگ کے علاقے مری لیز میں گیس بھرنے سے بھی تین مزدور نقیب اللہ، عبدالفائق اور یار محمد جھلس کر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر کوئٹہ کے بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں واقعات میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں سے دو مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بلوچستان میں اکثر اوقات کوئلہ کانوں میں حادثے پیش آتے رہے ہیں جبکہ گذشتہ روز دکؔی میں کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں تین مزدور شدید جھلس کر زخمی ہوگئے تھے- مزدور تنظیمیں کوئلہ کانوں میں ان حادثوں کو سہولیات کی عدم موجودگی اور غیر معیاری آلات کو وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ان حادثات کا شکار ہونے والے اکثر مزدوروں کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان و مقامی علاقوں سے ہے- تنظیموں نے شکایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں حادثوں کی واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ اور کان مالکان کے جانب سے ان حادثوں کو روکنے کے کئے کوئی خاطر خواں اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں جبکہ مزدور حادثوں کی صورت میں اپنے مدد اپ پر مجبور ہیں-

Post a Comment

Previous Post Next Post