وطن کی دفاع میں سرمچار خالد حسین عرف رشید شہید ہوگئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردی بیان میں کہا ہے کہ قلات کے پہاڑی سلسلے میں 25 مارچ 2022 بروز جمعہ کو ناگاہو کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں اور دشمن فوج کے مابین ایک طویل مسلح جھڑپ میں قابض پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے-
بی ایل اے ترجمان نے اپنے بیان میں آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا قابض فوج سے جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب مذکورہ علاقے میں قابض فوج نے فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا گشت پر معمور بی ایل اے کی ایک گشتی ٹیم کا سامنا پیش قدمی کرنے والی دشمن افواج سے ہوئی جہاں طویل جھڑپ میں سرمچاروں نے دشمن فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی کرتے ہوئے انکی پیش قدمی روک دی- جیئند بلوچ کا کہنا تھا اس مقابلے کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کا سرمچار خالد حسین عرف رشید نے شہادت قبول کی۔ ترجمان نے بتایا کہ شہادت پانے والے سرمچار خالد حسین عرف رشید سکنہ نرمک تخت نے 2014 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کی اس دوران انہوں نے پہاڑی اور شہری محاذوں پر اپنے فرائض انجام دیتے رہے اور کئی اہم معرکوں میں دشمن کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا بی ایل اے اور پوری قوم اپنے عظیم شہداء کو ہرگز فراموش نہیں کریگی اور بلوچ شہداء کے لہو کا بدلہ آزاد بلوچستان کے صورت میں لی جائیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post