اسلام ابٓاد:سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری لاپتہ افراد لواحقین کے ڈی چوک پر احتجاجی کیمپ میں پہنچے اور احتجاجی افراد سے اظہار یکجہتی کیا ۔نیر بخاری نے خطاب میں کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی اہم اور حساس ہے ، اپنے پیاروں کو دیکھنے کیلئے انتظار میں لواحقین کی آنکھیں ترس گئی ہیں ،اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کےلئے عدالتیں موجود ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو لاپتہ افراد کے معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، قانون کا تقاضہ ہے کہ جس کو گرفتار کیا ہے اس کو چوبیس گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کریں ۔نیر بخاری نے قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج کی مذمت شدید مزمت کی ، بلوچ طلباءکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا نیر بخاری لاپتہ افراد لواحقین کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے موجود رہے۔
Share this