کوئٹہ :جمعیت علماءاسلام کے رہنما نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے کہ ہم زور آوری کیلئے ایوانوں میں جاتے ہیں۔ اسلام آباد والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر بلوچوں اور پشتونوں پر کرپشن کے الزامات لگائیں۔ وسائل بھی ہمارے اور دوسرا آکر لے جائے یہ ہمیں قبول نہیں۔ پبلک سیکٹر میں مجھے تو کوئی بھی منافع بخش منصوبہ نظر نہیں آرہا۔ سی پیک اور معاشی انقلاب کو فی الحال علیحدہ رکھیں۔ سب سے پہلے اس منصوبے کی وجہ سے ہم اپنی آبادی کے تناسب کو بگاڑنا نہیں چاہتے۔
Share this: