اوستہ محمد (نامہ نگار ) اوستہ محمد میں نوجوان لڑکوں کے لاپتا اور گم ہونے یا اغواء ہونے کا سلسلہ شروع، گزشتہ روز یعقوب محلہ کے حسین بخش ولد پنھل خان قوم کوری جو کہ ایک آٹوز پر مزدوری کرتا تھا صبح کو گھر سے آٹوز جا رہا تھا کہ انہیں کسی نے اٹھا لیا ورثاء نے پتہ کروایا کہ بچہ آٹوز پر نہ تھا، سٹی تھانہ میں اطلاعی رپورٹ بھی درج کروائی لیکن وہ تین دن سے غائب ہے آج ان کے ورثا نے پاک کتاب اٹھا کر اوستہ محمد شہر کے کونے کونے میں پاک کتاب کا واسطہ دیا کہ ان کے بچے کے بارے میں کسی کو علم ہے تو انہیں بتائیں اور انہوں نے حکام بالا میڈیا کو بھی مدد کرنے کی اپیل کی، واضح رہے کہ کچھ روز قبل قربان کالونی سے بھی ایک نوجوان غائب ہوا جن کے لئے ورثا نے پاک کتاب اٹھا یا تو اس بچے کو دادو سندھ کے قریب چھوڑ دیا لیکن ان کی موٹر سائیکل تاحال نہیں ملی یہ واقعے اب معمول کے مطابق ہو رہے ہیں انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے پولیس کو چاہئے کہ ان اغواء کاروں کا سرغ لگائیں۔
Share this: