روس یوکرین تنازع: ترک بنیاد پرست فٹبالرکا جنگ کیخلاف نعرے والی ٹی شرٹ پہننے سے انکار

ترکی کے معروف فٹبالر ایکوت دیمر یوکرین ایکوت دیمرکا شمار ترکی کے معروف بنیاد پرست فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،گذشتہ دنوں ترکی میں ہونے والے ایک فٹ بال کلب کے میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے جنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانےکے لیے ٹی شرٹس پہنی تھیں تاہم ایکوت دیمر نے یہ ٹی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا۔* ترک فٹبالرکے اس عمل پر دنیا بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ترک فٹبالر نے بعدازاں بتایاکہ 'میں معصوم لوگوں کا درد محسوس کرتا ہوں، اس لیے جب مشرق وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرتے ہیں تو میں تب بھی افسردہ ہوتا ہوں'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'وہ لوگ جو مشرق وسطیٰ میں لوگوں کے مرنے پر انجان بن جاتے ہیں، اب یورپ میں ایسا ہونے پر پریشان ہیں، میں نے ٹی شرٹ اس لیے نہیں پہنی کیونکہ وہ ان ممالک (مشرق وسطیٰ کے ممالک) کے لیے نہیں بنی تھی'۔ خیال رہےکہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے فٹبال کی دنیا میں جنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپین فٹبال لیگ یوئیفا نے روس کے حملےکے بعد چیمپیئنز لیگ کا فائنل سینٹ پیٹرزبرگ سے پیرس منتقل کردیا ہے اور ایونٹ میں شریک دونوں روسی ٹیموں کو بھی مقابلے سے باہر کردیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوکرین پر حملےکے بعد روسی ٹیم کی ورلڈکپ پلے آف میچ میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔ واضح رہےکہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف میں پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا

Post a Comment

Previous Post Next Post