اوستہ محمد:صدر تھانہ کے حدود جعفرآباد کے قریب نا معلوم مسلج افراد نے فائرنگ کر کے مولا داد تنیہ کو قتل کیا جبکہ اس کے ساتھی خادم حسین تنیہ کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر علی گوہر بروہی موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اپتال لے آیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Share this: