پنجگور, اسلحہ بردار جہتوں کو لگام ڈالنے کیلئےتمام پارٹیاں ایک پیج پر ہیں، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

پنجگور : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نذیر احمد نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے دورہ پنجگور کے موقع پر آل پارٹیز نے جن میں بی این پی عوامی سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کمیٹی کے زمہ داران بھی شامل تھے ،انہوں نے پنجگور کے جملہ مسائل اتفاق رائے سے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کی موجودگی میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے سامنے رکھے ،میر نذیر احمد نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے ملاقات کے دوران مسنگ پرسن ،اسلحہ بردار جہتوں کو لگام ڈالنے امن وامان زراعت کی ترقی کے لئے سولر سسٹم کی فراہمی گر کے مقام پر راہداری گیٹ کھولنے بجلی اور دیگر مسائل کو اجا گر کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے لئے تمام پارٹیاں ایک پیج پر ہیں چاہے وہ اپوزیشن کی جماعتیں ہوں یا برسراقتدار جماعت یا تاجران کمیٹی سب کا وژن ایک ہے سب کا مقصد اور ایجنڈا پنجگور کو قتل وغارت گری سے نکال کر ترقی کی طرف لیجانا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے پنجگور کے مسائل پر ہم آہنگی یکجہتی اور یکسوئی اختیار کیا جو علاقے کے لئے نیک شگون ہے ،انہوں نے کہا کہ آل پارٹیزنے دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر پنجگور کے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لئے عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گا ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشن اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عوام بہت جلد مسنگ پرسن مسلح جہتوں کے خاتمے کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے ،میر نذیر احمد نے کہا کہ تمام پارٹیاں عوام کے اجتماعی مسائل پر متفق ہیں سب جماعتوں کی یہ خواہش ہے کہ پنجگور آگے بڑھے اور یہاں امن ترقی خوشحالی روزگار تعلیم اور صحت کے مسائل ومعاملات حل ہوں ،عوام چین وسکون کی بسر کرکے مہر ومحبتوں کے ساتھ روزمرہ کے معمولات کو آگے بڑھاسکیں ،انہوں نے کہا کہ پروم میں بجلی کے کام میں تاخیر پر بھی چیف سیکرٹری کو آگاہ کیاگیا کہ بجلی کے کام کو جلد مکمل کرکے پروم جیسے ایک زرعی علاقے میں لوگوں کو اس سہولت سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ گچک میں لوگوں کے ساتھ فورسز کے رویہ پربھی چیف سیکرٹری بلوچستان کو آگاہ کیاگیا کہ آگر گچک کے لوگ بازار سے سودا سلف لیکر جاتے ہیں تو انہیں مختلف طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور گچک والوں پر یہ پابندی لگادی گئی ہے کہ وہ کسی بھی چیز کی خریداری کے لئے پہلے فورسز سے ٹوکن حاصل کریں چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاءہی کیوں نہ ہو، میر نذیراحمد نے کہا کہ پنجگور کی مجموعی صورت حالات سے چیف سیکرٹری کو مکمل آگاہ کیاگیا اور ساتھ میں بارڈر سے کھانے پینے کی اشیاءخصوصاً زرعی مقاصد کے لئے ایران سے ہوریا کھاد لانے اور پنجگور سے چاول اور دیگر خوردنی اشیاءلے جانے پر پابندیوں کی بابت ہی چیف سیکرٹری بلوچستان کو عوام اور کاروباری لوگوں کے خدشات اور نقصانات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا ،میر نذیر احمد نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے لئے روزگار کا واحد زریعہ ایران بارڈر ہے دنیا کے دیگر ممالک میں بارڈری لوگوں کو جو ریلیف اور سہولتیں حاصل ہیں بحیثیت ملک کے شہری بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے عوام کو بھی اس طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی زندہ رہنے کے لئے اپنے لئے کچھ سامان کا بندو بست کرسکیں بارڈر سے روزگار چلے گا تو بلوچستان کے لوگوں کے چولہے جلیں گے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post