اطہر متین کے ایک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، سعید غنی اشرف کے بجائےایک اور شہری عابد گل کو حراست میں لیاگیاہے۔ اہلخانہ کی پریس کانفرنس

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے ایک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائے گی۔سعید غنی نے کہا کہ اس پورے کیس میں جس طرح پولیس نے جانفشانی سے کاوشیں کی ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور اسی طرح سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں 3 روز سے ہی گردش کر رہی تھیں کہ اطہر متین کے ایک قاتل کو بلوچستان کے علاقے خضدار سے حراست میں لیا گیا ہے۔ عابد گل کے اہلخانہ نے گذشہ دنوں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سی ٹی ڈی کو ہم نے عابد گل کی شناختی کارڈ بھی دکھائی تھی بلکہ پوری خاندان کی شناخت کارڈ دکھائے کہ یہ نہ اشرف کا گھر ہے نہیں جس طالب علم کو زبردستی خواتین کی لباس پہنا کر پیش کر رہے ہو یہ اشرف
۔ یہ بلکہ یہ عابد گل ولد غلام نبی جوکہ خود لیویز کا سرکاری ڈرائیور ہے ان کا بیٹا ہے مگر وہ انھیں انکے والدہ سمیت اٹھا کر لے گئے راستے میں عابد گل کی بوڑھی ماں کو خضدار کینٹ زیرو پوائنٹ پر پھینک دیا اور عابد کو لے کر چلے گئے ۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post