ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی سے ایک نوجوان لڑکا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ورثاء نے سٹی پولیس تھانہ میں لاپتہ ہونے کا اطلاعی رپورٹ دے دی ہے، یرہ مراد جمالی ڈومکی محلہ ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی دین محمد جمالی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا 16 سالہ بیٹا امجد علی جمالی کل صبح گھر سے جوکہ جیلانی مارکیٹ دکان پر کام کے لیے نکلا جوکہ راستے سے ہی پراسرارطور پر لاپتہ ہوگیا ہے رشتہ داروں۔دوست احباب سے رابط کرنے کے باوجود میرے بیٹے امجد علی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اس سلسلے میں سٹی پولیس تھانہ میں اطلاعی رپورٹ دے دیا گیا ہے اگر کسی کو بھی میرے بیٹے امجد علی جمالی کے بارے میں کوئی معلومات یا علم ہو تو براہ کرم سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں اطلاع دیں۔
Share this