کوئٹہ:بدنام زمانہ جعلی مقابلوں اور گرفتاریو کی ماسٹر مائنڈ فوج کا بغل بچہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد 2013 میں زیارت ریزیڈنسی حملے میں ملوث تھا، گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔
Share this: