جبری گمشدگیوں کے شکار سیاسی کارکنوں کی عدم بازیابی کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4581 دن مکمل ہوگئے –
کراچی پریس کلب کے سامنے جاری کیمپ میں آج پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنماؤں سرور جاوید، مسحود محمد، شیر سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے آکراظہار یکجہتی کی-
اس موقع پر تنظیم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بلوچ اور پشتون ریاستی جبر کے شکار ہیںدریں اثنا
انہوں نے کہا کہ جبراستبداد کے خلاف پرامن جدوجہد کا پیدا ہونا ناگزیر ہے خصوصاً ایسے سماج اور اقوام میں جہان آزاد باوقار اور مساوی حیثیت میں زندہ رہنا عمومی مزاج اور نفسیات کا نمایاں خاصہ ہو وہاں محکومی جبری صورت حال کو زیادہ عرصہ تک برقرار نہیں رکھا جا سکتا-
انھوں نے کہا کہ بلوچ نسل کشی نوآبادیاتی ریاستی پالیسی پر عمل در آمد کا گھناؤنا آغاز تھی اس کے بعد أٹھاو مارو اور پھینکو کا وحشیانہ عمل تیزکرد یاگیا جوتاحال جاری ہے بلوچ نوجوانوں کو جبری اغواء اور پھر خفیہ عقوبت خانوں میں زیر حراست رکھر بدترین انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے بعد ازاں انہیں وحشیانہ طریقے سے شہید کرکے ان کی مسخ لاشوں کو مختلف مقاموں پر پھینک دیا گیا ہے ۔ یہ شہادتیں دراصل قابض قوتوں کی طرف سے بلوچ قوم کو ایک واضح پیغام ہے کہ صرف بندوق ہی بلکہ بلوچ اپنے قومی اکیلیے پرامن اور جمہوری طور پر بھی پرامن آواز اٹھاۓ گا أس کا انجام بھی وہی گا دوسرے کا ہوا ہے –
انہوں نے کہا کہ ریاست ہر وقت نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر جبر کے زریعے لوگوں کو خوفزدہ کرتا ہے-
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان سے شروع ہونے والا ریاستی جبر کا پالیسی اب سندھ اور پشتونخوا تک پہنچ گئی ہے –