خضدار سے مشہور کاروبار ی شخصیت کے بیٹے لاپتہ

خضدار کے تحصیل گریشہ کے یونین کونسل کودگ سے کل رات سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں اہلکاروں نے کودگ کے معروف کاروبای شخصیت نورمحمد کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے موصوف کے جوانسال فرزندنذیر احمد کو کافی تشدد کے بعد آنکھوں میں سیاہ پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق نذیر احمد کی جبری گمشدگی کے دوران ان کے ماں اور بہنوں کی مداخلت پر فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گ گیا تھا ۔۔ عام لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز ایک کاروباری شخصیت کے فیملی کو اس لئے لاپتہ کرتے ہیں تاکہ تاوان کی مد میں بھاری رقم بٹور سکیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post