بلوچستان کے صنعتی شہر حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی کراچی منگھو پیرمیں واقع حب کینال سے زنجیروں سے بندھالاش برآمد ہوگئی ہے جبکہ اسی طرح ڈام میں بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ کراچی سہائی عزیز کے مطابق رات گئے کراچی کے منگھو پیر کے علاقے میں حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال سے جوان العمر شخص کی ایک لاش ملی، جسے زنجیروں سے باندھا گیا تھا، لاش بلوچستان سے تیرتے ہوئے کراچی کی حدود میں پہنچی۔
سہائی عزیز کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، نادرا حکام سے رابطہ کر کے بائیو میٹرک کے ذریعے متوفی کی شناخت کی جائے گی۔لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے