بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کے رویے اور وحشت کیخلاف لوکل بس مالکان کا احتجاج گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔
جھاؤ کے شمالی علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی سپلائی معطل ہے جس سے علاقہ مکین خوراک اور ادویات کی شدید قلت سے پریشان ہیں۔
لوکل بس اور ٹرک مالکان کی جانب سے طویل احتجاج سے لوگوں کو سفری مشکلات کابھی سامناہے۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق سیکورٹی کے نام پر فورسز کی بلاوجہ مسافرگاڈیوں میں لوگوں کی تذلیل اورٹرک گاڑیوں میں سامانوں کی اتار چڑاؤ اور چیکنگ سے لوگ بیزار ہیں لیکن انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سلسلہ مذید جاری رہا تو ٹرانسپورٹرزکو نقصان تو ہے لیکن جھاؤ میں اشیائے خورودنوش اور دیگر ضروری اشیائے کی فراہمی سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے فورسزکی رویے کو درست کرنے کی اپیل کی۔