بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں دشت اور تمپ کے پہاڑی علاقے مزن بند میں فوجی جارحیت کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تمپ کے پہاڑی علاقے مزن بند میں گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی فوج کی نقل و عمل جاری ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج مزن بند میں موجود ہے اورمورچہ زن ہے جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی فوجی دستے الرٹ ہیں۔
دوسری طرف جنگی طیارے بھی پہاڑی علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے گردو نواح کے انسانی بستیوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔
اب تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری و جبری گمشدگی کی اطلاع نہیں ہے
واضع رہے کہ گذشتہ روز فورسز نے دشت مچات میں دو سگے بھائیوں سمیت 4افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے تھا۔