وندر: لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام سے ہتھکڑی لگی لاش برآمد

وندر (نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام کے ساحل سے ہتھکڑی لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نعش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر منتقل کردیا گیا۔ نعش کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ساحل سے ملنے والی نعش کے کپڑوں اور وضع قطع سے لگتا ہے کہ متوفی کسی کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک نعش ڈام کے ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی تھی اس نعش کے ہاتھ میں لگی ہتھکڑی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے ایس ایچ او وندر قاضی صابر کے مطابق نعش کو پوسٹمارٹم اور ڈی این اے کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post