آواران میں دودن قبل لاپتہ دوبھائیوں میں سے ایک کا چھلنی نعش اور دوسرا نیم مردہ حالت میں ورثا کے حوالے

آواران تیرتیج کلر میں فورسز نے تین دن قبل چھاپہ مار کر علاقہ کے مشہور خانہ بدوش کماش دینا ر کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دوجوان بیٹوں محمد علی اور عبدالواحد کو فورسز نے جبری لاپتہ کردہا تھا جہاں ان پر بیہیمانہ تشدد کیاتھا جس میں محمد علی ھلاک جبکہ اس کا چھوٹا بھائی عبدالواحد شدید زخمی ہواتھا ۔بعد ازاں فورسز نے نعش اور زخمی کو نیم مردہ حالت میں ورثا کے حوالے کیا ۔جس کی طبیعت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے ۔ آپ بھی جانتے مقتول اور زخمی کے والد پیشہ کے لحاظ سے خانہ بدوش ہیں اور وہ آواران کے مغربی پہاڑی علاقہ گودری میں رہتے تھے جہاں سے فوج نے آٹھ سال قبل دیگر خانہ بدوشوں کے ہمراہ انھیں بھی زبردستی نکل مقانی پر مجبور کرکے لے جاکر آواران تیرتیج کلری بسایا تھا اور وہ وہاں رہائش پزیر تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post