نوشکی
جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی منظور احمد مینگل نے کہا ہے کردگاپ کا سانحۂ انتہائی دلخراش ہے مجرموں فوراً سزائے موت د ی جائے معصوم بچوں کے معصوم چہرے دیکھے نہیں جاتے حکومت غمزدہ اور دکھی والدین کے زخموں پر مرہم رکھے ۔
انہوں نے کہا ہمارے ہاں سزا اور جزا کا عمل نہیں اس لئے لوگ ظالم اور درندے بن چکے ہیں کردگاپ کا سانحۂ ناقابلِ بیان اور انتہائی افسوسناک ہے جس پر جتنا افسوس کیاجائے کم ہے معصوم اور پھول سے بچوں کو اس طرح بے دردی سے قتل کرنا یزیدیت کا دور یاد دلاتا ہے کردگاپ کے قبائلی معتبرین مجرموں کو سزا دلوانے کیلیے حکومت پر دباؤ ڈالیں ایسے مجرموں کو پھانسی پر لٹکانا چاہئیے تاکہ یہ عبرت کا نشان بن جائیں ایسی درندگی کی تاریخ نہیں ملتی کہ معصوم اور بے گناہ بچوں کو اس طرح بے دردی سے شہید کردیا جائے مگر ان ظالم درندوں نے اسرائیلی فوجیوں کو بھی شرمادیا ہے اس لئے جمعیت نوشکی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ظالم قاتلوں کو فوراً سزائے موت دی جائے