قلات، ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ کوہی خان مینگل کے گھر پر دستی بم حملہ

قلات:قلات کے سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ میر کوہی خان مینگل کے گھر کی گیٹ پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کی شب نامعلوم افراد نے قلات کے قبائلی و سیاسی رہنما ء میر کوہی خان مینگل کے گھر کی گیٹ پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ جواب میں قبائلی رہنماء کے گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر نامعلوم ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے لیا اور شواہد اکھٹے کر لئے، مزید کاروائی جا ری ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post