پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے گلے کاٹنے میں رشتے داروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

سوات میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں رشتے داروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور قتل کیس میں رشتے داروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شادی کےبعد میاں بیوی تحصیل چارباغ میں کرائےکے مکان میں رہتے تھے، ان کا تعلق کوہستان کے علاقے جل کوٹ سے تھا اور جوڑے کی پسند کی شادی سے مبینہ طورپردونوں کے گھر والےخوش نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق کوہستان کے مجیب رحمان اور مسماۃ لاہور بی بی نے ستمبرمیں شادی کی تھی اور کرائے پر گھر لے کر سکونت اختیار کی تھی، جوڑے کو 5 فروری کو قتل کیا گیا جس میں نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے سے دونوں کے گلے کاٹ دیے تھے، ابتدائی طور پر قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post