سکھر: بااثر افراد نے شادی شدہ لڑکی کو اغوا کرلیا

۔
جیو نیوز کے مطابق ایوب گیٹ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کے اہلخانہ نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کی لڑکی کی 7 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد میکے آئی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار روز قبل بااثر نوجوان نے ان کی لڑکی کو اغوا کرلیا اور اطلاع کے باوجود پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post