کیچ: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کوھاڈ اور گومازی میں پیش آئے ہیں۔ کوھاڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جسکی شناخت چاکر ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے تاحال سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب تمپ کے علاقے گومازی کے رہائشی مہیم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماة(ی) کو جانبحق کردیا ہے لیویز نے قاتل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ قاتل کے بارے میں بتایا جاتا ہے مذکورہ شخص نشہ کا عادی شخص ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post