جمعرات کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے تحصیل پسنی میں زیروپوائنٹ کے مقام پر ماہیگروں کی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے -
حق دو تحریک کی اپیل پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی ماہیگیروں نے پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیتے ہوئے مکران اور کراچی کو ملانے والی سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لئیے معطل کردی -
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گوادر دھرنے کے اختتام پر حکومت بلوچستان اپنے مطالبات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا ہے اور ہمارے بنیادی مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے -
انہوں نے کہا کہ بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سرحدی کاروبار پر بندش ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر عوامی تذلیل بھی جاری ہے -
مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر سنجیدگی نہیں دیکھائی تو غیر معینہ مدت کے لئے گوادر پورٹ کے سامنے دھرنے دینگے -