کوئٹہ:کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے سامنے سانحہ کچھی اورملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے دھرنے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند کررہے ہیں12نومبر 2021کو بلوچستان کے ضلع کچھی میں پانچ افرادکے قتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف تیسرے روز بھی صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے،دھرنے کی قیادت پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سرداریار محمد رند کررہے ہیں ۔دھرنا کے شرکاکاکہنا ہے کہ نامزد قاتلوں میں سابق صوبائی وزیرعاصم کردگیلو کی عدم گرفتاری کے خلاف یہ دھرنا دیا گیا ہے۔سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو قبل ازگرفتاری عدالت سے ضمانت حاصل کی ہوئی ہیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرسرداریارمحمد رند کا موقف ہے کہ عاصم کردگیلو کو صوبائی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ان کاکہنا ہے کہ میر عاصم کردگیلو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسلئے ان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے۔ضلعی انتظامیہ عدالت کی آرڈر اورضمانت حاصل کرنے کے باعث سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو گرفتارکرنے سے گریزکررہی ہے۔
Share this: