مستونگ(نمائندہ خصوصی)مستونگ پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھ گیا، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا. مستونگ پولیس کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے رہائشی میاں بیوی کو کلی کونگڑھ میں زبح کرکےقتل کیا گیا۔ جنھوں نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ایس ایچ او مستونگ محمد یونس محمد شہی نے بتایا کہ سفاک قاتلوں نے رات گئے دیوار پلانگ کر گھر میں داخل ہوکرتیز دار آلے سے دونوں میاں بیوی کو زبح کرکےقتل کیا اور باآسانی فرار ہو گئے مقتولین کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو زندہ ہیں ۔مقتولین کی شناخت ندیم جبکہ عورت کی شناخت (ز) سے ہوئی ہےپولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔