ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کی جارحیت سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔جبکہ فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہہوگیا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں آج بروز پیراعلی الصبح سیکورٹی فورسز نے پورے گاؤں کا محاصرہ کرکے راشد ولد لعل محمد نامی ایک شخص کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سے قبل بھی متعدد دفعہ سیکورٹی فورسز نے راشد کو حراست میں لیکرلاپتہ کردیاتھا اور شدیدتشدد کے بعد چھوڑدیا تھا لیکن آج کی گرفتاری و گمشدگی سے راشد کی خاندان کافی پریشان ہے۔
مقامی ذرائع سے مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فورسز کاایک بڑادستہ قافلے کی صورت میں آرمی کیمپ کوہڑو پہنچ گیا ہے جہاں قریبی پہاڑی ایریاز میں جارحیت کیلئے روانگی ہوگئی ہے۔
ذرائع نے سنگر نیوزکوبتایاکہ گزشتہ روز جھاؤ کورک کے تمام علاقہ مکینوں کو فورسز نے آرمی کیمپ بلایا اوردھمکایا کہ کل یہاں ایک کھلی کچہری منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذاعلاقے کے تمام لوگ اس میں شرکت کریں۔
فورسز کی کھلی کچہری کے انعقاد کے پیغام اور سختی سے شرکت کے حکم پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اوراکثریت لوگ علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔
واضع رہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز کی آئے روزجارحیت سے لوگوں میں کافی خوف و ہراس کا ماحول ہے جس سے انہیں یہ یقین ہے کہ کیمپ میں کھلی کچہری کے نام پر لوگوں کو بلا کرجبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جائے گا۔