بریکنگ نیوز
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔
بلوچستان کے برزگ قوم پرست رہنما سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ پنجاب کے شہر بہاولپور میں روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء تھے اور ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین ہونے کا اعزار بھی حاصل ہے۔
عبدالحئی بلوچ بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ این ڈی پی کے ایک دھڑے کی صدارت کررہے تھے۔
Saddened to hear of the accidental death of senior leader Dr. Abdul Hai Baloch. He will be remembered as the first popular middle class leader of the deviant generation of Baloch independence movement. May Allah bless him with Paradise & patience to his family to bear this shock.
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ چیئرمیں رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے
سینئر رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی حادثاتی موت کا سن کر دکھ ہوا۔ انہیں بلوچ تحریک آزادی کی منحرف نسل کے پہلے مقبول مڈل کلاس لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی رحلت سے جو خلاءپیدا ہواوہ کبھی پر نہیں ہو سکے گا ، سردار اختر جان مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے بزرگ قوم دوست وطن دوست رہنماءڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی بلوچستان میں قوم دوستی وطن دوستی کی سیاست میں جو کردار ادا کیا مسلسل مزاجی ‘ ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد اور قربانیاں دیں وہ یقینا حوصلہ افزاءاور قومی تحریک ان کی قربانیاں ‘ جدوجہد یاد رکھی جائیں گی وہ قومی رہبر اور سیاستدان تھے انہوں نے اصولی سیاست کرتے ہوئے ہمیشہ جرات ‘ ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد کی ان کی رحلت سے جو خلاءپیدا ہوا یقینا وہ کبھی پر نہیں ہو سکے گی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ڈاکٹر حئی بلوچ جیسے رہنماء جنہوں نے پوری زندگی رہنماءو کارکن کی حیثیت سے گزاری بلوچ ساحل وسائل ‘ بلوچستان کے جملہ مسائل کے میں جو کردار ادا کیا وہ خراج تحسین کے لائق ہے حادثے میں ان کی شہادت المیہ سے کم نہیں بی این پی قوم دوست وطن دوست رہنماءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے دریں اثناءبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ‘سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ ‘ مرکزی سینئر نائب صدر آغا موسی جان بلوچ ‘ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ‘ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمیل باڑ دشتی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو ‘ مرکزی پبلکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ ‘ مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کسان سیکرٹری نذیر کھوسہ ‘ مرکزی ماہی گیر سیکرٹری خدائے داد واجو ‘ مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار ‘ مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ ‘ مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ‘ حمید ساجنا بلوچ ‘ حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ چیئرمین لال جان بلوچ ‘ نذیر بلوچ ‘ میر حمل کلمتی ‘ ملک مصطفی ساسولی ‘ حاجی وزیر خان مینگل ‘ ملک محمد ساسولی ‘ میر خورشید جمالدینی ‘ بابو رحیم مینگل ‘ ثناءبلوچ ‘ اکبر مینگل ‘ قاسم رونجو، میڈم شہناز بلوچ ‘ شمائلہ اسماعیل مینگل ‘ ثانیہ حسن کشانی ‘ امبر زہری ‘ سید نسیمہ احسان شاہو دیگر نے بھی ڈاکٹر حئی بلوچ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سیاست کے اندر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بزرگ سیاستدان کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ان کی جانے سے سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان کے اندر سیاسی تاریخ کو دیکھا جائے تو بی ایس او جیسی تنظیم کے پہلے چیئرمین شپ کی اعزاز ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو حاصل ہے اور اسی طرح وہ نیپ کے زمانے میں نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے پاکستان کے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوکر 73ء کے آئین پر دستخط نہ کرکے نواب خیر بخش مری کے موقف اور نظریے کی تائید کرنے والے رہنماء بن گئے۔اگر سیاست کی داؤ پیچ، اتار چڑھاؤ کو دیکھا جائے تو ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں ایک متزلزل رہنماء کے طور پر جانے جائیں گے، ان کی سیاست میں بہت سے نشیب و فراز آتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے سیاست میں ہمیشہ سادگی کو اپناتے رہے۔جب بھی بلوچ سیاست کے اندر سیاسی سادگی کی بات کی جائے گی تو ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا نام ضرور لیا جائے گا۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی اچانک رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا، نواب اسلم رئیسانی
ڈاکٹر عبدلحی بلوچ کے وفات کا بہت دُکھ ہوا ہے ڈاکٹر صاحب ہمارے بزرگ محترم دوست اور بلوچ قوم کے حقو کے لیے ان کی ساری زندگی کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہو گی، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں ، ان کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبرِجمیل عطا فرمائیں آمین
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، بی ایس او
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بی ایس او کے بانی رہنماء و بلوچ قومی سیاست کے عظیم رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی روڈ حادثے میں رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچ قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی جدید سیاسی عمل ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے بغیر ادھورا ہے جس نے اپنی پوری زندگی کو بلوچ قومی سیاست کے لیے وقف کردیا تھا۔ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ان سیاسی اکابرین میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے بلوچ قوم کو بی ایس او جیسے عظیم سیاسی درسگاہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم بی ایس او کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بلوچ طلباء کو متحرک کرکے ایک سیاسی پلیٹ فارم میں یکجاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی رحلت ایک ایسے وقت میں ہوا جہاں پوری قوم جبر و استبداد کا شکار ہے اور ایسے وقت اس طرح کے عظیم رہنما کا کوچ کر جانا کسی سانحے سے کم نہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ ان کی جگہ بلوچ سیاست میں ہمیشہ خالی رہے گی۔
ذوالفقار علی مگسی کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
کوئٹہ:بزرگ سیاستدان سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کی حادثاتی جاں بحق ہونے پر انتہائی غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان اور بلوچ قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اپنے ایک تعزیتی پیغام میں نواب مگسی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ نے پوری زندگی اصولی سیاست کی اور سیاست میں شرافت کو فروغ دیا ان کی بلوچستان کے لیے سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہادت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا انہوں نے پارلیمنٹ میں بھی چھوٹے صوبوں اور مظلوم قومیتوں کے لیے آواز بلند کی ان کی سادگی اور اصولوں پر مبنی زندگی وسیاست تمام لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پراظہار تعزیت
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے سینئر اور بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک سینئر اور بزرگ سیاستدان تھے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، یہ با ت انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ مر حوم نے ہمیشہ صوبے کے حق اور مفاد کی بات کی ان کے جاں بحق ہونے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے یقیناً پر نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کی اورسوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار اور صبر جمیل کی دعاہے۔
پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کا ڈاکٹر عبدالحئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف زرداری نے بلوچستان کے قوم پرست رہنما ء ڈاکٹر عبدالحئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے جا ری کر دہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری ڈاکٹر عبدالحئی بلوچستان کے موثر آواز اور بہترین پارلیمنٹیرینز تھے،ڈاکٹر عبدالحئی نے پارلیمان میں بلوچستان کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عبدالحئی کے خاندان اور بلوچستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جمہوریت اور بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی افسوسناک خبر باعث صدمہ ہے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال سے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کا ایک بے لوث باب بند ہوگیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ملک پر مسلط ہونے والے ہر آمر کے خلاف آوازِ حق بلند کی اور ہمیشہ جمہوریت کی بات کی، مرحوم اپنی انفرادی و سماجی زندگی میں بھی سادہ مزاج، رواداری پسند اور مخلص انسان تھے انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
Share this
*اظہار افسوس*
*نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم جان بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر شاہ میر جان بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی انسانی حقوق سیکٹری میر شاہ وس حاصل بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکٹری میر ولید بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی ریسرچ ایڈوکیسی میردیدگ بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے*
بلوچستان کے بزرگ قوم پرست رہنما ٕ بی ایس او کے بانی چیٸرمین ڈاکٹر عبدالحٸی بلوچ کی پنجاب میں روڈ ایکسیڈنٹ میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام کے لٸے بہت بڑا صدمہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالحٸی بلوچ قومی حقوق کی جدوجھد کا بنیادی ستون تھے۔ بی ایس او کی تشکیل سے لیکر جدید قوم پرست سیاست کی بنیاد رکھنے میں انکا کلیدی کردار رہا۔ ڈاکٹر عبدالحٸی بلوچ کی شہادت سے بلوچ قومی سیاست کے لٸے بہت بڑا دھچکا ہے*
دعا ہے اللہ پاک عظیم رہنماء کے درجات بلند عطاء فرمائے