یوکرین میں پھنسے طالب علم نکالے جانے کے منتظر، گوادر کا طالبعلم شامل

روس یوکرین کشیدگی اور جنگی ماحول کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد طالب علموں کی ہے۔ گذشتہ روز بھارت نے اپنے لوگوں کو نکالنے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم یوکرین میں جنگ کی وجہ سے فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی ہوائی جہازوں کو یوکرین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکا ہے دوسری جانب بتایا جارہا ہے اس وقت یوکرین میں پاکستانی متعدد طالب علم بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میڈیکل یونیورسٹی کی طالب علم سمیت پانچ پاکستانی طالبعلم ہاسٹل کے اندر محصور ہیں۔ جن میں بلوچستان ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے جنید حسین بھی شامل ہیں۔ جنید حسین نے دفتر خارجہ سے جلد ملک واپسی کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے محصور طالبعلموں کی تعداد سات ہے جن میں پانچ پاکستانی شہری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سےمتعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔ مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post