صحافی اطہر متین کا قاتل خضدار سے گرفتار سی ٹی ڈی کا دعوی ۔ چھاپہ دوران سی ٹی ڈی بار بار اشرف کا نام پوچھ رہے تھے مگر حراست میں عابدگل کو لیاگیا ۔ہمشیرہ

خضدار: کراچی سی ٹی ڈی نے نجی ٹی وی چینل کے مقتول صحافی اطہر متین کے قاتل کو خضدار بلوچستان سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قاتل کو بلوچستان کے ضلع خضدار سے گرفتار کرلیا۔صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں کراچی پولیس نے خضدار میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا، پولیس اور احساس اداروں نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے، گرفتار ہونے والوں میں صحافی اطہر متین کا قاتل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب گاڑی پرفائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔ اطہر متین کی گاڑی سے ٹکر انے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے ایک فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا۔ واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔
خضدار میں عابد گل کی بہن سیما غلام نبی نے خضدار پریس کلب میں اپنی بہن اور والدہ سمت پریس کانفرنس میں وہ تفصیلات بتائیں جس میں کراچی پولیس نے انکی گھر میں بغیر لیڈی کانسٹیبل گھس کر خواتین بچوں پر تشدد کرکے عابد گل اور انکی والدہ کو حراست میں لیاتھا ۔انھوں نے کہاکہ پولیس بار بار کہہ رہاتھا کہ آپ اشرف ہو اور ہم نے اپنی این آئی سی بھی دکھا ئے مگر وہ نہ مانے اپنے گھر میں لوٹ مار کرکے خواتین کے سونے کے زیورات اور خواتین کی بلوچی کپڑے بھی اٹھا کر لے گئے ۔انھوں نے کہا کہ سی ٹی بعد میں انھیں خواتین کی کپڑوں کو میرے بھائی کو پہنا کر یہ پیش کر رہے ہیں کہ وہ خواتین کے کپڑے پہن کر بھاگ رہے تھے
۔حالانکہ یہ سب جھوٹ ہے جب اسے گرفتار کیا گیاتو اس وقت وہ اپنے کمرے میں قمیض اتار کر سورہے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post