گوجرانوالہ: ظالم شوہر نے بیوی پر شک کی بنیاد پر 4 قتل کر دئیے، قتل ہونے والوں میں ملزم کی بیوی،ساس اور دو بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں شوہر نے بیوی،ساس اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ احمد نگر کے علاقے کلئیر اونچا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی سعدیہ، ساس رشیدہ بی بی اور دو بچے حرم فاطمہ اور سعد شامل ہیں۔بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ملزم سرورکو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔آج جھگڑا ہوا تو ملزم طیش میں آکر گھر میں موجود تمام افراد کو سروں میں ڈنڈے میں مار کر قتل کر دیا۔ملزم چار افراد کو قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔ آن لا ئن کے مطابق جڑانوالہ کے نواح آفتاب ٹاؤن کے رہائشی عظیم آصف خان نے بتایا کہ اسکے بھائی عدیل آصف کا بعض افراد کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا اوراسی رنجش کی بنا پر ملزمہ نسرین عرف عائشہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر گھرآئے اور تلخ کلامی ہونے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے عدیل آصف موقع پر جاں بحق ہوگیا ملزمان ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔
Share