خضدار : لیویز فورس وڈھ کی اہم کارواٸی سندھ پولیس کو انتہاٸی مطلوب سندھ سے بچیاں اغواہ کرنے والے گروہ گرفتار 2 بچی بازیاب
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے خصوصی ہدایت پر لیویز انچارج وڈھ فاروق مینگل کی سربراٸی میں لیویز فورس نے کارواٸی کرتے ہوۓ قمبر سندھ سے اغواہ ہونے والی دو بچی کومل خاتون اور ارشاد خاتون کو بازیاب کراکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا
ملزم شاہ میر ولد گل محمد ۔ ہدایت اللّٰہ ۔ چانڈیا خان پسران شاہ میر ساکنان قمبر شھداد کوٹ نے سندھ سے دو بچیوں کو اغواہ کرکے وڈھ میں روپوش ہوگٸے تھے
ملزمان کے خلاف ضلع قمبر شھدادکوٹ تھانہ غیبی ڈیرو میں مقدمہ نمبر 02/22 بجرم زیر دفعہ 368.452.34 ت پ کے تحت کیس درج ہوا تھا
مزید کارواٸی کےلیے ملزمان کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جارہا ہیں
ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق لیویز فورس خضدار عوام کی عزت کا محافظ ہیں جو بھی ظلم و زیادتی کا مرتکب ہوگا چاہے وہ ملک کے کسی بھی کونے میں کیا ہو اسے اپنے ایریا میں چھپنے نہیں دیا جاٸیگا اسکے خلاف لیویز بھرپور ایکشن لے گی معاشرے سے جراٸم کا خاتمہ لیویز فورس خضدار کی اولیں ترجیح ہیں
Share this: