بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھوشوری میں سگے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔
فائرنگ سے دیگر 3افراد زخمی بھی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منجھوشوری پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ علی گل جتک میں ملزم نور حسن نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے دو سگے بھائیوں علی حسن اور علی مراد محمد شہی کو قتل کردیااور اپنے تین بھتیجوں علی اصغر،علی اکبر،محمد حسن کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مراد جمالی کی ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔