بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں سترہ افراد زخمی ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر ایک زوردار دھماکہ کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں-
پولیس کے مطابق جعفر آباد دھماکے میں زخمی افراد کو انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دھماکہ کے نوعیت کے بارے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے-
یاد رہے آج بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے جب کہ اس سے قبل ہرنائی کے علاقے تگڑی میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا-
دکی کے علاقے تکڑی میں کچے راستے پر نصب کیے گئے بارودی سرنگ کے پھٹنے سے قبائلی رہنماء خواج محمد لونی ولد دوست محمد لونی مارا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق قبائلی رہنماء خواج محمد لونی دکی جارہے تھے کہ پہلے سے نصب شدہ بارودی سرنگ پر اسکی پک گاڑی گزرنے کے دوران دھماکہ ہوا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے جسے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز فورس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔
Previous article