کوہلو:کوہلو میں بارش کاسلسلہ جاری ہے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق تمبو‘پژہ‘ماوند‘کاہان‘جاندران‘کوہ ٹکیل سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ دو روز سے کئی پر ہلکی کئی پر تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نقطہ انجماد نیچے چلاگیا سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر میں ایل پی جی خشک لکڑی سمت گرم ملبوثات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی سے لطف اندوز تو ہورہے ہیں لیکن سردی کو کنٹرول کرنے کے لئے مہنگائی نے کمر تھوڑ دی ہے شہریوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق کوہلو سمیت بلوچستان بھر میں اگلے دو دن تک بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔کوہلو میں بارش نے شہر کا نقشہ ہی بدل لیا مختلف علاقوں میں بارش کے بعد نکاسی آب کو ممکن نہیں بنایا جاسکا جبکہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں کیچڑ کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں تفصیلات کے مطابق کوہلو میں گزشتہ رات سے ہونے والی ہلکی ہلکی بارش نے صفائی کے دعوں کی قلعی کھول دی ہے اس صورتحال پر شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور مین بازار،مری بازار،صدر بازار سمیت مختلف مقامات کی سڑکیں تالاب کی منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت دشواری کا سامناہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور کچرا کنڈیاں بھری پڑی ہیں کیچڑ جمع ہونے اور بارش کی پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور حادثات بھی رونما ہورہے ہیں کیچڑ جمع ہونے سے جہاں پر تاجربرادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہی پر مسافروں اور شہریوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی عدم توجہ اور صفائی کی ابتر صورتحال عوام بکت رہی ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ کوکھلے دعوں اور نعروں کی بجائے عملی طور پر عوام کو ریلف فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔
Share this: