کوئٹہ:گوادر میں سی ٹی ڈی کی کاروائی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کا لعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والادو مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پیر کو ضلع گوادر میں خفیہ اطلاع کی بناء پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دو افراد کو چیب ریکھانی کراس سے گرفتار کرلیا، ترجمان کے مطابق گرفتارافراد کے قبضے سے 1.878کلو گرام بارودی مواد، 66انچ پرائما کارڈ، 1ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق گرفتارمشتبہ افراد گوادرمیں تخریب کاری کی کاروائی کرنے کے لئے آرہا تھا جسے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ مکران میں مقدمہ درج کر کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں مزید کاروائی جاری ہے
Share this: